ڈنیڈن میں دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 136رنزکا ہدف

0 minutes, 0 seconds Read

ڈنیڈن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے 15 اوورزمیں 9 وکٹوں پر135رنزبنائے۔ پاکستانی بیٹرز نے ایک بار پھرغیرذمہ داری دکھائی۔ حارث11، عرفان11، حسن نواز دوسرے میچ میں بھی کھاتا نہ کھول سکے، 0 پر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل 2 پرآؤٹ ہوئے۔

کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان 26 رنز بنا سکے۔ ڈفی، سودھی، سیئرز اور نیشم نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

ڈنیڈن میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر سے ہوا۔ بارش کے باعث میچ فی اننگز 15اوورز تک محدود ہے۔

دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف شامل کیا گیا۔

Similar Posts