بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، مزید 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ رات گئے لاہور پہنچ گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، لٹن داس، شرف السلام اور نجم الحسین شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ بنگلہ دیشی سپورٹ اسٹاف کے اہم اراکین بھی لاہور پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی دستہ لاہور پہنچا تھا۔ ابتدائی گروپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ اسپورٹ اسٹاف بھی شامل تھا۔

سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹاکرا یکم جون کو اسی مقام پر ہوگا۔ تمام میچز نائٹ گیمز ہوں گے اور لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اس اہم سیریز کا میزبان بنے گا۔

پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی

دوسری جانب حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت دورے کے دوران سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا جائے گا، جب کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کیے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رواں ہفتے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے دوران سیریز کے انعقاد پر حتمی رضامندی حاصل کی تھی۔

Similar Posts