گجرات میں اسکول وین اورچنگچی رکشہ میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

گجرات میں اسکول وین کی رکشہ کو ٹکر سے رکشہ ڈرائیور اورایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ دولت نگر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار اسکول وین نے رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشہ میں سوار طالب علم سمیت رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت عمران شاہ اور صفی اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں حسنین، رحمن سماویہ، مائرہ فاطمہ اور شمس نامی بچے شامل ہیں جنہیں عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 4 بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیورکی تیزرفتاری اوراوورٹیک کی وجہ سے پیش آیا، وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

Similar Posts