حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ: اسکولوں میں اجرک، ٹوپی اور تحائف دینے پر پابندی عائد

0 minutes, 0 seconds Read

حکومت سندھ نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے کی روایت کو ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایجوکیشن سندھ کی اجنب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کو مہمانوں کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ اس عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی سے متعلق فیصلہ برقرار

اسی طرح سرکاری سطح پر اجرک، سندھی ٹوپی یا کوئی تحفہ دینے کی روایت بھی بند کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کا مؤقف ہے کہ تمام ادارے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ تعلیمی ماحول کو رسمی تقاریب کے بجائے تعلیمی سرگرمیوں تک محدود رکھا جا سکے۔

Similar Posts