62 سال کی عمر میں ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

لاطینی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ فلک لینڈ آئی لینڈ کے اینڈریو براؤن لی کا 62 سال کی عمر میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ فالک لینڈ آئی کے اینڈریو براؤنلی نے 62 سال اور 145 دن کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرکے سب سے معمر ترین کرکٹر ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اس ضعیفی میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کوسٹا ریکا کے خلاف کھیلا۔ جو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی 17 17

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براؤنلی نے 59 سال اور 181 دن کی عمر میں ترکیہ کی نمائندگی کرنے والے عثمان گوکیر کا ریکارڈ توڑا ہے، 2019 میں عثمان گوکیر نے 59 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

رپورٹ کے مطابق اینڈریو براؤنلی نے 11 اور 12 مارچ کو کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں میچز میں دسویں نمبر پر بیٹنگ کی، جہاں انہوں نے بالترتیب 1 رن، 2 ناٹ آؤٹ اور 3 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلیں۔

براؤنلی نے اپنے دوسرے میچ میں ایک اوور میڈیم پیس بولنگ بھی کی۔ اپنے آخری میچ کے دن ان کی عمر 62 سال اور 147 دن تھی۔

Similar Posts