خیبر پختون خوا میں بونیر کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ تحصیل چغرزی میں کار کھائی میں جا گری، حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع بونیر کی دور افتادہ پہاڑی تحصیل چغرزی کے علاقے بنج کڑہ کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک موٹر کار گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کا شکار گاڑی چغرزی سے سواڑی جا رہی تھی کہ بنج کڑہ کے مقام پر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔