پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

28 مئی بروز بدھ سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی، ٹرافی کی رونمائی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم بلڈنگ کی چھت اور گراونڈ میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو رات 8 بجے کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا، پاکستانی کپتان

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا، بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، ٹی 20 میں بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے، ورلڈ کپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین اسپنر ہے، ذاتی طور پر بہت پسند کرتا ہوں، آگے ضرور موقع دیں گے، ٹیم سلیکشن میں میری رائے شامل ہوتی ہے، نیوزی لینڈ میں پلینگ الیون مل کر بناتے تھے، بطور کپتان جو مانگا وہ ملا اب بھی سلیکٹرز، ہیڈ کوچ کے ساتھ مشاورت سے ہی چیزیں آگے بڑھیں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی میں امپائرز پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔

پاکستان ایک متوازن ٹیم ہے لیکن ہم کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

بنگلہ دیش کے ٹی 20 ٹیم کپتان لٹن داس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہم امید کے مطابق نہیں کھیلے لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ ہم نے ماضی میں کہاں غلطیاں کی اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان آئے تھے لیکن اس بار مختلف طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے جبکہ ہم مخالف ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ رہے، صرف اپنی کرکٹ پر فوکس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ۔

لٹن داس کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کے سینئر بولرز کو مس کریں گے لیکن ہمارے پاس اچھی ٹیم موجود ہے، لاہور کی کنڈیشن ہم نے پی ایس ایل سے جانی ہے یہاں پر بڑا اسکور بنتا ہے۔

Similar Posts