بانی پی ٹی آئی کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں، شیخ وقاص اکرم

0 minutes, 0 seconds Read

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی ملک گیر احتجاج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور بانی پی ٹی آئی کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔ آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی موبیلائزیشن کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے آج نیوز کے پروگرام ”انسائٹ نیوز وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کیلئے تیار ہے، ہم نے تاریخ کی سب سے بڑی موبیلائزیشن کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ ابھی اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔ احتجاج روکنے والے ہی انتشار کا سبب بنتے ہیں، ہمیں یہ سوٹ نہیں کرتا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد سے عدالتوں کے تیور اور نتائج تبدیل ہو چکے ہیں۔ شیخ وقاص نے پیپلز پارٹی کی سیاست کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر جگہ ظلم والا ڈراما کرتی ہے، یہ ایسے نہیں چل سکتا۔

ماہرِ معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا

ماہرِ معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بھی آج نیوز کے پروگرام ”انسائٹ نیوز وِد عامرضیا“ میں گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ روپے کی قدر کو کچھ حد تک گرائیں تاکہ ایکسپوٹرز کو بہتر دام ملیں۔ اس بار ہم نے ایکسپورٹرز پر مکمل انکم ٹیکس لگا دیا ہے جس سے ہماری برآمدات متاثر ہوں گی۔

حفیظ پاشا نے کہا کہ عالمی لابیز موجود ہیں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ ایک مناسب پالیسی ہے، جاگیرداروں سے حکومت صرف دو ارب روپے اکٹھے کرتی ہے۔ اس بات پر آئی ایم ایف سے اختلاف ہے کہ زمینداروں سے کتنا ٹیکس لیا جاسکتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام میں ماہرِ معاشیات نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ تاجروں سے صرف پچاس ارب کا ٹارگٹ تھا وہ پورا نہیں ہو پایا۔

Similar Posts