پاکستان کے ’جے-35 اے‘ کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے کی ٹھان لی

0 minutes, 2 seconds Read

پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

پورے بھارت کو پاکستانی بموں کا خوف لاحق، تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ کی مشقوں کا حکم

بھارت کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو سونپی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے درخواستیں طلب کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ ایک دفاعی مجبوری کے تحت لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا کسی حد تک توڑ کیا جا سکے۔

بھارتی تباہی پر پاکستانیوں کی دلچسپ میمز ٹرینڈ بن گئیں

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جے-10 طیاروں نے بھارتی رافیلز کو مؤثر جواب دیا۔ اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اعتراف نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار

پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس جھڑپ کے بعد کہا کہ ’یہ ایک یکطرفہ فتح تھی، جہاں پاک فضائیہ نے 0-6 کے اسکور سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے۔‘

Similar Posts