غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، جنگ بند کریں ، پوپ لیو

0 minutes, 0 seconds Read

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ بچوں کے مردہ جسم اٹھائے والدین کی چیخیں آسمان چیر رہی ہے، غزہ میں میں بے گناہ شہریوں ک قتل عام فوری بند کیا جائے۔

پوپ لیو نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار عام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ ”غزہ کی پٹی سے والدین کی دلخراش صدائیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔“

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کے قوانین کے احترام کی اپیل کی ہے۔

ویٹی کن سٹی سے جاری اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا: ”بچوں کے مردہ جسم اٹھائے والدین کی چیخیں آسمان چیر رہی ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہری کھانے کو ترس رہے ہیں اور بمباری سے بچنے کے لیے چھپتے پھر رہے ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتلِ عام بند کیا جائے اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: ”میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بند کی جائے، یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور معصوم جانوں کو مزید قربان ہونے سے بچایا جائے۔“

پوپ کے اس بیان کے بعد دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ادارے اور امن پسند حلقے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔

Similar Posts