آئی ایم ایف نے ریونیو بڑھانےکےلیے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹیکس چوری پر فوجداری مقدمات کی سفارش کر دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف میں آمدن و اخراجات کے تخمینوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔
آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کےلیے کڑی تجاویز دے دیں، ٹیکس نادہندگان کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی سفارش کردی، پاکستان اور آئی ایم ایف میں آمدن و اخراجات کے تخمینوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، ٹیکس وصولیوں کے لیے سخت اقدامات کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ 2025-26 کے لیے تجاویز دے دیں، پاکستان اور آئی ایم ایف میں آمدن و اخراجات کے تخمینوں پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹیکس نادہندگان کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس حکام کے اختیارات میں توسیع اور شفافیت لانے پرزور دیا، پوائنٹ آف سیل پرٹیکس چوری پرجرمانہ پانچ لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کرنے کی تجویز دے دی۔
ٹیکس چوری پر فوجداری مقدمات کی سفارش کی ہے، سولر پینلز پرٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی ہے، کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے، لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھ سکتی ہے۔