لاہور میں پولیس مقابلہ، علاقے کو دہشت میں رکھنے والا خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

لاہورمیں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران ایک خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا، اور مجموعی طور پر 78 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم شیر اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم شیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

راولاکوٹ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، دو اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم شیر متعدد سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ کا واقعہ، دو سگے بھائی جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Similar Posts