ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی

0 minutes, 0 seconds Read

نائیجیریا کے شہر کانو کی ٹک ٹاک اسٹار مرجہ کنیا، جن کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، کو ایک مقامی پارٹی میں نائیرا کرنسی کو ہوا میں پھینکنے پر چھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

یہ عمل نائیجیریا میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے اور اسے قومی کرنسی کی بے عزتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ٹام کروز کے کس عقیدے کے باعث تینوں شادیوں کا انجام طلاق پر ہوا؟

مرجہ کنیا نے اپنے جرم کو تسلیم کیا اور وفاقی ہائی کورٹ نے انہیں اس جرم میں قصوروار قرار دیا۔

جج سائمن اموبیڈا نے کنیا کو 50,000 نائیرا (تقریباً 33 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنے کی آپشن دی اور ساتھ ہی انہیں سوشل میڈیا پر نائیرا کی بے حرمتی کے خلاف مہم چلانے کا حکم بھی دیا۔

اسکرپٹ لیک کرنے کا الزام، ڈائریکٹر کا اداکارہ کو ’فیمنزم‘ کا طعنہ

26 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر مرجہ کنیا نے کئی مرتبہ اپنی ویڈیوز کی وجہ سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، جنہیں حکام نے غیر اخلاقی قرار دیا تھا۔

ان کی ویڈیوز کے سبب انہیں متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہیں شریعت پولیس ”ہِسبا“ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

مرجہ کو جنوری میں نائیجیریا کی اینٹی کرپشن ایجنسی ”ای ایف سی سی“ نے گرفتار کیا تھا جب ایک ویڈیو میں انہوں نے ہوٹل کے کمرے میں نائیرا نوٹ ہوا میں پھینکے تھے۔

تاہم، انہیں انتظامی ضمانت دے دی گئی تھی، لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور مارچ میں دوبارہ گرفتار کر لی گئیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں شادیوں اور پارٹیوں میں ”پھینکنے“ کی روایت عام ہے، لیکن اس عمل کو قانون کے تحت ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ای ایف سی سی نے گزشتہ سال 2007 کے قانون کے تحت نائیرا کرنسی کی بے حرمتی اور توہین کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے، جس کے مطابق ایسی حرکتوں پر چھ ماہ قید یا 50,000 نائیرا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Similar Posts