کراچی: تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا، ڈرائیور زخمی حالت میں گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب اس وقت خوفناک منظر دیکھنے میں آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر ایک رہائشی بنگلے میں جا گھسا۔ واقعے میں بنگلے کی دیوار کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈمپر کی رفتار انتہائی زیادہ تھی، جس کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے سے قبل گاڑی کے بریک اچانک فیل ہوگئے تھے۔

لاہور: پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر تعمیراتی ملبہ لے کر پنجاب کالونی کی جانب جا رہا تھا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سڑک سے اتر کر سیدھا ایک بنگلے میں جا گھسا، جہاں زوردار ٹکر سے دیوار گر گئی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈرائیور اور کلینر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts