امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کی رفتار تیز کردی

0 minutes, 0 seconds Read

امریکہ کی جانب سے چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کی رفتار بڑھا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ’جارحانہ انداز میں‘ چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی جامعات میں غیر ملکی طلباء کی نگرانی سخت کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔

مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ویزہ منسوخی اُن چینی طلباء پر لاگو ہوں گی جن کے تعلقات چینی کمیونسٹ پارٹی سے ہوں یا جو اہم علمی شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام ویزا درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال بھی سخت کی جائے گی۔

چینی طلباء کی بڑی تعداد

2024 میں چین امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کی حد بتا دی

امریکہ کے اس اعلان پر چینی وزارت خارجہ کا فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

اس اعلان سے ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کے ویزا انٹرویوز کی شیڈولنگ روک دیں، کیونکہ انتظامیہ سوشل میڈیا پروفائلز کی مزید سخت جانچ پڑتال پر غور کر رہی ہے۔

یہ صدر ٹرمپ کے اُس وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر غیر ملکی طلباء کی امریکہ آمد پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

Similar Posts