پشاور: تھانہ تہکال کی حدود میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

تھانہ تہکال کی حدود میں واقع سپین جماعت کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وقار، ثمین جان اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ ریگی کے رہائشی تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خالی گولیاں اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جنہیں فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ کا واقعہ، دو سگے بھائی جاں بحق

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts