سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی، چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 400 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 578روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 924 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 60ہزار 597روپے کی ہوگئی۔

چاندی کی عالمی قیمت 50.13ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Similar Posts