بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور ہوگیا۔ مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار و مفلوج ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جڈوگورا میں زمیں کی تہہ کی600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے۔ زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے۔
بندر کے ہاتھ میں ناریل: بھارت میں یورینیم چوری کے بڑھتے واقعات نے دنیا کو ہلا دیا
بھارتی میڈیا نے کہا کہ زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے، نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے۔
بھارتی میدیا نے بتایا کہ جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں، یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا۔
مودی سرکار ہزیمت چھپانے کیلئے ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آئی
بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اورمعذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے۔ جوہڑکی شکل میں موجود آلودہ پانی واحد ذخیرہ ہے جوپینے اورنہانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جڈوگورا میں مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں۔