پیپلز پارٹی نے احتجاج کے دوران شیلنگ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شیلنگ علی امین گنڈاپور کی ایما پر کرائی گئی، جس میں زائد المیعاد شیلز استعمال کیے گئے۔
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد نے مظاہرین پر اندھا دھند شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی کارکن متاثر ہوئے۔
پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ تھانہ کے ایس ایچ او خالد آفریدی کے مطابق، درخواست پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، اعلیٰ افسران سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔