نیپرا کا 40 روپے فی یونٹ بجلی کا فیصلہ کراچی دشمنی ہے، جماعت اسلامی

0 minutes, 0 seconds Read

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک سے متعلق فیصلے پر نیپرا کے چیئرمین کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ باقی ملک کا ٹیرف صرف 35 روپے ہے، نیپرا کا دہرا معیار قبول نہیں،

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے، کراچی دشمن نیپرا کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، نیپرا کا کے الیکٹرک کو ریکوری نقصانات صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ بجلی ملتی ہے جبکہ باقی ملک کا ٹیرف صرف 35 روپے ہے، نیپرا کا دہرا معیار اور متعصبانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپرا کا کراچی دشمن فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، کے الیکٹرک کو ملک بھر سے مہنگا ٹیرف دے دیا گیا، کے-الیکٹرک بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں اور نیپرا کراچی کے صارفین کا تحفظ کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، نیپرا اور حکومت مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Similar Posts