کراچی: کنٹینر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، 2 جاں بحق، 3 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی دنبہ گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک تیز رفتار کنٹینر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو کمسن بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق خواتین کی شناخت 25 سالہ رحمت اور 20 سالہ تبسم کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو بچے شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا، 2 ڈرائیورز بھی اغوا

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ افسوسناک واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے کنٹینر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Similar Posts