اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے تجاویز حماس کو بھجوا دی ہیں۔
اشتعال انگیز طرزِعمل اپنانے پر امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا۔ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تاکہ تمام مغویوں کو واپس لایا جا سکے۔
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی تجاویز میں 60 دن کی جنگ بندی، 10 زندہ یرغمالیوں اور 18 مقتول یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔