ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلئے منہ مانگی رقم مانگی، پوڈکاسٹر کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے ایک معروف پوڈکاسٹر نے اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرویو کے لیے بھاری بھرکم معاوضے کے مطالبے کا انکشاف کیا ہے۔

پوڈکاسٹر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا تھا، پوڈ کاسٹر کے مطابق ہانیہ عامر نے انٹرویو کے معاوضے کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

وڈیوز وائرل کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ، میں نے اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کیے ہیں، اور کبھی کسی فنکار کو معاوضہ نہیں دیا۔ تاہم، ہانیہ عامر کے مطالبے کے بعد پوڈکاسٹر نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی کو معاوضہ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے مطابق ”ہمارے تمام فنکار برابر ہیں اور سب ہی ہمارے اسٹارز ہیں۔“

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں اور وہ زیادہ تر کمرشلز اور ڈراموں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، جبکہ انٹرویوز میں کم ہی نظر آتی ہیں۔

Similar Posts