خیرپور میں دھاریجہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال سے پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں تین افراد زیر حراست ہیں۔
خیرپور شاہ لطیف تھانے کی حدود میں دھاریجہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم کےنتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپ کے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔
جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ زخمیوں میں نوید احمد، کاشف، محمد مٹھل، جمال الدین، بشیر، وقار دھاریجو سمیت دیگر زخمی ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زرعی زمین کے تنازع پر پیش آیا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔