پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
بنگلہ دیش ٹیم میں لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، شریف الاسلام شامل ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرا دیا تھا، واضح رہے پاکستان کو سیریز میں0-1 سے برتری حاصل ہے۔