ٹافیوں میں چرس، معروف برانڈ نے لاکھوں پیکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھا لئے

0 minutes, 3 seconds Read

مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی معروف ٹافیاں بنانے والی ہیریبو (Haribo) نے نیدرلینڈز میں اپنی مشہور ٹافیاں ہیپی کولا ایف!زز (Happy Cola F!ZZ) کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے، کیونکہ یہ انکشاف ہوا کہ کچھ پیکٹس میں بھنگ (cannabis) کے اجزاء شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی فوڈ اینڈ کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی اتھارٹی (NVWA) کے مطابق بھنگ سے آلودہ ٹافیوں کو کھانے کے بعد بچوں سمیت کئی افراد کو چکر آنے اور دیگر طبی مسائل کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

نام کا گھپلا، جیل حکام نے غلط بندہ رہا کردیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واپسی ان مصنوعات پر لاگو ہوتی ہے جن کا پروڈکشن کوڈ L341-4002307906 ہے، اور جن کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ جنوری 2026 ہے۔

کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ پیک واپس کرنے والوں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

این وی ڈبلیو اے کی ترجمان سعیدہ احیاد نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں ایسے پیکٹس گردش میں ہیں جنہیں کھانے سے صحت سے متعلق شکایات، جیسے چکر آنا، ہو سکتی ہیں۔ برائے مہربانی انہیں ہرگز استعمال نہ کریں۔

بجٹ 2025-26: یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز زیر غور

ڈچ پولیس کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے ٹوینٹے (Twente) سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے پولیس اسٹیشن میں یہ ٹافیاں اس وقت جمع کروائیں جب ان کےچھوٹے بچے انہیں کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔ پولیس نے ٹافیوں کا فارنزک تجزیہ کروایا، جس میں تصدیق ہوئی کہ ان میں بھنگ ملائی گئی تھی۔

آم خریدنے جا رہے ہیں؟ بغیر چکھےاس کی مٹھاس کیسے پہچانیں؟

کمپنی کا مؤقف

بعد ازاں ہیریبو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔

Similar Posts