ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

0 minutes, 0 seconds Read

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی باری میں 86.40 میٹر جیولین تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری تھرو 76.80 میٹر کی رہی اور تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔

قبل ازیں، پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

سری لنکا کے رمیش نے دوسری تھرو میں 82.28 میٹر اور پہلی تھرو میں 81.91 میٹر پھینکی۔ جبکہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی۔

ارشد ندیم کی 85.57 میٹر کی تھرو نہ صرف مقابلے میں اب تک کی سب سے طویل تھرو ہے۔ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

Similar Posts