سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے۔ احتجاجی تحریک کا مرکزاسلام آباد نہیں ہوگا۔
راولپنڈی میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے احتجاجی تحریک کا پلان بنانےکی ذمہ داری دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔