پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار200 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپے کم ہو کر 2لاکھ 97 ہزار 668 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی کے بعد 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts