ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی

0 minutes, 0 seconds Read

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی موسٹ اویٹڈ فلم ’لوگرو‘ کی پشتو میوزک ویڈیو بھی ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔

ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جیسے جیسے عید الاضحیٰ نذدیک آتی جارہی ہے وہیں انتظار کی گھڑیاں کم ہوتی چلی جارہی ہیں کیونکہ اس بڑی عید پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی دلچسپ کیمسٹری پر مبنی فلم ’لوگرو‘ کی نمائش کی جائے گی جسکا فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تاہم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی بڑی بجٹ کی رومانوی کامیڈی فلم ’لوگرو‘کی ریلیز سے قبل ماہرہ اور ہمایوں اپنی پرجوش تشہری مہم سے فلم کو ہر صورت کامیاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہمایوں سعید کا ’لو گُرُو‘ کے بجٹ سے متعلق حیران کن انکشاف

لندن میں معروف اداکارہ ماہرہ خان سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی

’سدا آشنا‘ نامی اس پشتو ویڈنگ سانگ میں اس بار فلم کے مرکزی جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کیساتھ احمد علی بٹ بھی پشتو گانے پر رقص کرتے نظرآرہے ہیں۔

ویڈیو پر غور کیا جائے تو ثقافتی رنگ لیے پشتو نغمہ دل چھو لینے والے بول اور دھن پر مبنی ہے جبکہ پوری کاسٹ پشتون ڈانس کی نقل کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آئی وہی سوشل میڈیا پر عوام کا زبردست ردعمل آیا۔ کسی نے گانے کو ’روح کی زبان‘ قرار دیا ہے تو کوئی اس رائبز پر تعریفیں کرنے سے نہیں تھک رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’واہ، میں پشتون ہوں۔ یہ میری ثقافت ہے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ،’یہ وائب تو خوشگوار ہے‘۔

ساتھ ہی کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ماہرہ خان کی شادی یاد آگئی ایک صارف نے لکھا کہ،’ماہرہ خان بالکل اپنی مہندی والے دن جیسی لگ رہی ہیں جو کہ بہت دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا۔‘

Similar Posts