بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز جاری رکھنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پی ایس ایل 10 کا ایونٹ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا اور تاحال کسی بھی میچ کو منسوخ یا مؤخر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

بھارتی حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب ، اسلام آباد اور کراچی میں فول پروف اقدامات

تمام میچز کے لیے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو کھیل کے میدان میں قومی عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پیغام دیا گیا ہے کہ کھیل اور عوامی حوصلے کو دشمن کی جارحیت سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Similar Posts