نریندر مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا جس پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مودی سرکار نے کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو اپنی تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کے لیے مجبور کیا جس سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔
کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا۔ کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات پر کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیئے
کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس سے ہمیں کال کر کے بلایا گیا تھا۔
اس سے قبل بی جے پی جماعت کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے ۔
بھارتی سپریم کورٹ: کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد
مسلمان آفیسر کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاس ہے۔
مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے۔
بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔