’ہار کر بھی جیت گئے‘: سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں شکست پر پی ٹی آئی کا بیان آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کے باوجود پارٹی مایوس نظر آئی ہے، جبکہ تحریک انصاف ہارنے کے باوجود مطمئن دکھائی دی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ آر اوز کے دفاتر کے باہر عمران خان زندہ باد کے نعرے گونج رہے تھے، مگر اندر نتائج میں تبدیلی کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے شریف خاندان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پرانی روش اختیار کرکے دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’دھاندلا‘ کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی اور کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

سیالکوٹ: پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی بڑی کامیابی، حنا ارشد فاتح قرار

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ یہ انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، اور عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Similar Posts