سیف علی خان نامی طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے دوست کو قتل کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں لا کالج کے طالب علم سیف علی خان نے فائرنگ کرکے اپنے کلاس فیلو دوست کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ٹاؤن کے پولیس کے مطابق لا کالج پشاور کے تھرڈ سمسٹر کے طالب علم نے زبانی تکرار پر اپنے کلاس فیلو کو گولی مار کر قتل کردیا۔

تھانہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع شانگلہ کے رہائشی سیف علی خان نے ساتھی طالب علم جواد خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، کلاس فیلو کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو فرار ہونے کے دوران گرفتار کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Similar Posts