کراچی ڈیفنس میں شہری پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں ایک گاڑی میں سوار شخص کی جانب سے شہری پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مرکزی ملزم سلمان فاروقی کا گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا، جس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل سوار ایک شہری پر حملہ کر کے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کسی سرکاری ادارے کا ملازم نہیں ہے، اور پولیس نے رات گئے اس کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے تاکہ اسے قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی سے بھی مسلسل رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ڈی آئی جی نے واضح کیا ہے کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے، اور ملزم سمیت اس کے تمام ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں کہ کسی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا آج احتجاج کا اعلان

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے قانون کو ہاتھ میں لیا، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔

ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی: ’کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے‘ نوجوان جاں بحق

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بااثر فرد کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ متاثرہ شہری کو انصاف مل سکے۔

Similar Posts