سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز قرعہ اندازی کے ذریعے دیں گے۔ ڈرائیونگ کی تربیت بھی دیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بھی حکومت ادا کرے گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری ملک کی غریب خواتین کا ڈیٹا جمع کیا گیا، لوگوں کے گھر بنانے کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم 21 لاکھ گھرمفت بنا کر دیں گے، یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو نے کہا گھر کی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔
سینیئر وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے، پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، صدر زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
شرجیل میمن نے کا خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ میں پہلا پراجیکٹ پنک بس کا شروع کیا، ہم نے سوچا خواتین کیلئے اسپیشل بس سروس ہونی چاہیے، سندھ میں ہر سال خواتین کو مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ خواتین کی درخواستیں موصول ہوئیں، صرف 140 کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ای وی بائیکس کی پروکیورمنٹ کا آغاز کر دیا بہت جلد آ جائیں گی، جن خواتین کے پاس لائسنس ہیں پہلے انہیں بائیکس دی جائیں گی، اب ہم پنک ٹیکسی بھی شروع کرنےجا رہے ہیں، اگلے ماہ کراچی کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں بھی آ رہی ہیں۔