غزہ میں واحد ڈائیلاسز اسپتال بھی صہیونی طیاروں کی بمباری سے زمیں بوس ہو گیا۔ دہشت گرد اسرائیل نے مزید 54 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملے میں 5 سو سے زاید زخمی ہوئے۔ رفح میں امدادی سینٹر پر حملے میں 3 شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 400 سے زائد ہو چکی ہے۔ غزہ کا واحد ڈائیلاسز اسپتال بھی صہیونی طیاروں کی بمباری سے زمیں بوس ہو گیا۔
دہشت گرد اسرائیل نے غزہ کا واحد ڈائیلاسز اسپتال بھی نہ چھوڑا، بمباری سے 54 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی فوج نے رفح میں امدادی سینٹر پر پھر حملہ کیا جس میں 3 افراد شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حریف کو ہرانے کے بعد آئرش فائٹر کا ’فلسطین آزاد کرو‘ کا نعرہ
اقوامِ متحدہ کی مذمت
اقوام تحدہ نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مکین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ بھوک سے بے حال ہر ایک فلسطینی تک کھانا پہنچایا جاسکے۔
بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا غزہ میں امداد کے لیے روانہ
دوسری جانب غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والا بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی جہاز پر سوار ہیں۔ غزہ میں انسانیت سوز مظالم پر آبدیدہ ہوگئیں۔
گریٹا نے کہا کہ دنیا کی خاموشی غزہ کے سفر سے زیادہ خطرناک ہے ، ایک ماہ قبل امداد لے جانے والے جہاز پر اسرائیلی ڈرون حملے کے باعث سفر روکنا پڑا تھا۔