جی سی سی کا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کا عزم

0 minutes, 0 seconds Read

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کی جانب سے تحمل اور دانشمندی پر مبنی رویے کو سراہا گیا۔

اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پُرامن بقائے باہمی اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی اشد ضرورت ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کردار ادا کرے اور جنوبی ایشیائی خطے میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے۔

مزید برآں اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بروئے کار لائی گئی تھیں۔

Similar Posts