حافظ آباد میں 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

حافظ آباد میں چار مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

حافظ آباد میں 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاوند کے سامنے خاتون سے زیادتی کرتے رہے۔

واقعے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 4 نامزد سمیت 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، واقعہ 25 اپریل کو مانگٹ اونچا کے علاقے میں پیش آیا، نامزد ملزمان میں اکرام، لائق ، چاند اور خاور شامل ہیں۔

مدعی شوہر کے مطابق بیوی کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں سے حافظ آباد آ رہا تھا، مانگٹ اونچا کے قریب ملزمان پکڑ کر کھیتوں میں لے گئے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نےزیورات، موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی، ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی، ملزمان مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے۔

Similar Posts