قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔
حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
اجلاس میں نئے مالی سال 2025-2024 کے بجٹ اہداف اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں میکرو اکنامک اہداف، معاشی شرحِ نمو اور ترقیاتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ قومی ترقیاتی پلان کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی ترجیحات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاق اور چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، جہاں صوبائی حکومتوں کے نمائندے اپنے ترقیاتی منصوبے اور ترجیحات پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بجٹ کی تیاری کے اہم مراحل میں شمار ہوتا ہے، جس میں مالی سال کے لیے معاشی سمت کا تعین کیا جاتا ہے۔