اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے غزہ قرار داد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ساتھ ہی حماس کی حراست میں یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی بھی مطالبے میں شامل ہے ۔ قرار داد میں غزہ میں امداد پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امداد کی محفوظ تقسیم پر بھی زور دیا گیا۔ قرار داد پر ووٹنگ آج ہوگی۔
ادھر امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کے تقسیمی مراکز آج بند رہیں گے۔
چالیس طیاروں کی تباہی کے بعد روس یوکرین مذاکرات، جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا
گزشتہ روز امداد تقسیم کرنے والے مرکز پر اسرائیلی فائرنگ سے 27 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں خوراک کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اوقات کار طویل تنخواہ قلیل، ارجنٹائن میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے میڈیکل اسٹاف کا احتجاج
ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے۔ غذا تک رسائی غزہ کے شہریوں کا حق ہے، غزہ میں ناقابل بیان انسانی جانوں کا زیاں ہورہا ہے۔