فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ وارنٹ اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے جاری کیے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اینٹی کرپشن کیس میں متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت اقدام اٹھایا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے تاکہ کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف جاری کیس میں بعض سنگین الزامات شامل ہیں، اور ان کی گرفتاری عدالتی عمل کا لازمی حصہ ہے۔

Similar Posts