پاکستان کے ہاتھوں اچھی خاصی مار کھانے کے باوجود بھارت کی دم ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی ہے، بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور ختم نہیں ہوا، وہ تو ٹریلر تھا، صحیح وقت پر دنیا کو پوری فلم دکھائیں گے۔
بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے بھوج رودرا ماتا ایئر فورس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت کا آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا اور یہ محض ایک جھلک تھی، پوری فلم وقت آنے پر دنیا کو دکھائیں گے۔
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی وزراء اور سیاستدان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو جانچ کے مرحلے میں رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جائے کہ آیا اس کا رویہ بہتر ہوتا ہے یا نہیں۔
مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات
راجناتھ سنگھ نے بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے اپنی دور دراز پہنچنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ کوشش کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا حال کیا ہوا۔
پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ملنے والے مالی امداد پر بھی شدید تنقید کی۔