کوہستان: 40 ارب کا اسکینڈل، 12 ملزمان سے خطیر رقم اور سونا برآمد

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کوہستان میں چالیس ارب روپے کے کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ بارہ اہم ملزمان سے ایک ارب انسٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کرلی گئی ہے، جس میں پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر اور سونا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی گرفتار کلرک کے انکشافات پر عمل میں لائی گئی، جس نے دورانِ تفتیش اہم راز فاش کیے۔ یہ کرپشن مبینہ طور پر سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کے تعمیراتی منصوبوں میں کی گئی۔

محکمہ خوراک ہری پور میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ہری پور میں واقع ایک گولڈ لیب کے مالک عمران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جہاں سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد کیا گیا۔ مزید تحقیقات کے دوران تین دیگر افراد کے گھروں سے بھی تین کلوگرام سونا برآمد ہوا ہے۔

مردان: سولرائزیشن منصوبے میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن بے نقاب، پی اے سی متحرک

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بارہ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے تاہم ان کے نام فی الحال خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔ اب تک پچاس سے زائد افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts