کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک ٹینکر ڈرائیور نے ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے میں پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ٹریفک ناکے پر رکنے سے انکار کیا اور گاڑی روکنے والے ایک اہلکار کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔ اہلکاروں کے شور مچانے پر قریب موجود پولیس موبائل نے مداخلت کی تو ٹینکر ڈرائیور کے ساتھ موجود مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں رزاق، یعقوب اور اویس نامی تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔