بھارتی سکھ ایک بار پھر مودی کے نشانے پر، معروف یوٹیوبر گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی سکھ ایک بار پھر مودی کے نشانے پر آگئے، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے بتایا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ جسبیر سنگھ جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے ساتھ رابطے میں تھا۔


پاکستانی افسر سے محبت کے چکر میں بھارتی یوٹیوبر گرفتار

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے، سکھ یوٹیوبر کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعوے میں کہا کہ جان محل یوٹیوب چینل کے خالق جسبیر سنگھ پر خفیہ نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے، جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا۔

مودی سرکار سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار کو جاسوسی سے جوڑنے کی بھونڈی سازش کر رہی ہے۔

ترکیہ کی دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنے والا انڈین یوٹیوبر گرفتار

بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا، سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار پر اکاؤنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔

’سکھ فار جسٹس‘ کے حامیوں پر UAPA جیسے سخت قوانین کا اطلاق ہورہا ہے۔

پاکستان کی ’جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر بی جے پی کارکن نکلی

خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں عام سکھ شہریوں کو انٹیلیجنس واچ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts