وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کی عدم استحکام کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں نیوزپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے انہیں جو مار کھلائی ہے اور جو انہیں بری شکست ہوئی ہے تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، ان کے اپنے لوگ ان سے سوال کررہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، بلوچستان میں جاری بھارتی پراکسی جنگ کو ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا، اور ”فتنۂ ہندوستان“ کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے اس دھرتی پر امن واپس لایا جائے گا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان پوری قوت اور عزم کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور بھارت کی ہر سازش کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی شناخت کے ساتھ یہاں دہشت گردی میں ملوث تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو دراصل بھارت کی اس پالیسی کا حصہ تھا جس کے تحت وہ دوسرے ملکوں میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے کہ فتنہ ہندوستان کو جڑ سے ختم کریں گے، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ہے، اور یہ اس کی باقاعدہ خارجہ پالیسی کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کو اس پالیسی کا عملی ثبوت قرار دیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف جرأت اور دلیل کے ساتھ پیش کیا، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سفارتی ٹیم نے جانفشانی سے مؤقف کا دفاع کیا۔
انہوں نے پاکستانی میڈیا کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے حقائق اور ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے دشمن کے جھوٹے بیانیے کا مؤثر توڑ کیا، جبکہ بھارتی میڈیا جھوٹ، افواہوں اور فیک نیوز کا سہارا لیتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دہشتگردوں کو کوریج دے کر اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب کیا۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کش کی، مگر بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے پر اتر آیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کشیدہ حالات میں جس یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم اپنے وطن کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کی ناکام کوششیں ریاست پاکستان کے استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ بھارت کو ہر محاذ پر شکست ہو چکی ہے، اب وہ بہانے اور جھوٹ بول کر اپنی ناکامی چھپانا چاہتا ہے، لیکن پاکستانی قوم اس کی ہر چال ناکام بنا دے گی۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیزکوبھی شکست ہوگی اوربلوچستان میں امن واپس لوٹے گا ۔۔ فتنۃ ہندوستان سے ہماری فورسزطریقے سے نمٹ رہے ہیں ۔ بھارت نے دہشتگردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزبنایا ہوا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اس کا ثبوت ہے ۔ بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان موجود ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضرسروس آفیسرہے جو خود کو کاروباری شخص ظاہرکرکے پاکستان میں دہشتگردی کرارہا تھا، کلبھوشن اسی خارجہ پالیسی کے تحت یہاں دہشتگردی کررہا تھا، بھارت کے وزرا اورمودی ہمیشہ اپنی تقاریر میں ہمیشہ بلوچستان کا ذکر کرتے ہیں کیوں کہ ان کے ہینڈلر یہاں کارروائیاں کرتے ہیں۔