بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ مکمل طور پر اسٹاف لیول معاہدے کے تحت تیار کرنے اور ہر صورت جون کے آخر تک پارلیمان سے منظور کرانے کی ہدایت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ بجٹ کی تیاری اور منظوری طے شدہ اہداف کے مطابق ہونا لازم ہے، اور یہ معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔ اسی تناظر میں بجٹ سے متعلق اہم اجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد بلانے کا فیصلہ بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج، ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر نیا ٹیکس لاگو کرنے کے جامع پلان پر بھی زور دیا ہے، اور اس ٹیکس کا نفاذ بھی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں بجٹ کی ساخت، آمدن و اخراجات کے تخمینے اور ٹیکس اصلاحات پر اتفاق رائے کے بغیر عملدرآمد ممکن نہیں ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ کو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ جلد از جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا سکے اور پاکستان کو نئے مالیاتی پروگرام کی راہ ہموار ہو۔