11ماہ میں ٹیکس دہندگان سے 50 ارب 64 کروڑ وصول

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکس دہندگان سے 50 ارب 64 کروڑ وصول کرلئے۔ رہائشی گھروں پر تالہ بنفی کی اجازت نہ ہونے سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں بہتری نہ آسکی۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 28 ارب روپے سے زائد کے ہدف میں صرف 19 ارب روپے ہی وصول کیے جا سکے۔

اس کے برعکس موٹر ٹیکس کے شعبے میں محکمہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ ہدف 22 ارب 20 کروڑ روپے کے مقابلے میں 26 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی۔

پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے 1 ارب 65 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس میں سے 1 ارب 28 کروڑ روپے حاصل کیے جا سکے۔

ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 ارب 84 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب 97 کروڑ روپے وصول ہوئے۔ اسی طرح لگژری ہاؤسز پر عائد ٹیکس کی مد میں 1 ارب 50 کروڑ کے ہدف میں سے تقریباً سوا ارب روپے وصول کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران کی ریکوری ناقص رہی ہے، انہیں شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ مالی سال کے اختتام پر اگر اہداف حاصل نہ ہوئے تو متعلقہ انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز کو امید ہے کہ مالی سال کے آخری مہینے میں پنجاب بھر سے 4 سے 5 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی وصولی ممکن ہو سکے گی۔

Similar Posts