پاکستان نے غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر امریکی ویٹو افسوسناک قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر امریکہ کی جانب سے ویٹو کے بعد پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے ”افسوسناک“ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویٹو سے دنیا کو ایک انتہائی خطرناک پیغام جائے گا، اور یہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے سوال اٹھایا کہ ’غزہ میں جنگ بندی کے لیے اور کتنا وقت درکار ہے؟‘ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، اور عالمی برادری کی خاموشی تاریخ میں سیاہ دھبہ بنے گی۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

پاک امریکا شراکت داری کا اگلا باب استحکام اور خوشحالی پرمبنی ہے، نیٹلی بیکر

ان کا کہنا تھا کہ ’کرہ ارض پر اس وقت غزہ کے حالات جہنم سے بھی بدتر ہو چکے ہیں۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب تک غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

پاکستانی مندوب نے اسرائیل پر مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خوراک جیسی بنیادی ضروریات کے حصول کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بلاول بھٹو نے دہشتگردوں کیخلاف ’آئی ایس آئی‘ اور ’را‘ کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے، تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے، اور اسرائیل کو اس کے مظالم کا حساب دینا ہو گا۔

Similar Posts